افغان صوبے ننگرھار کے قبرستان میں دھماکا، 10 خواتین ہلاک، متعدد زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 8 اگست 2013
قبرستان میں عید کے موقع کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے موجود تھے، فوٹو :فائل

قبرستان میں عید کے موقع کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے موجود تھے، فوٹو :فائل

کابل: افغان صوبے ننگر ھار کے میں واقع قبرستان میں دھماکے کے نتیجے میں 10 خواتین ہلاک جبکہ 2 خواتین اور ایک بچے سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مشرقی افغانستان کے صوبے ننگر ھار  میں واقع حضرت حسین مشرقی والا قبرستان میں دھماکے کے نتیجے میں 10 خواتین ہلاک جبکہ 2 خواتین اور ایک بچے سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے، قبرستان میں عید کے موقع کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے موجود تھے، دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دھماکا افغان طالبان کی جانب سے ہی کیا گیا ہے کیوں کہ وہ خواتین کے باہر نکلیں کے سخت خلاف ہیں۔

افغان پولیس کے اہلکاروں اوردیگر امدادی اداروں کے کارکنوں نے لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔