- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد جموں و کشمیر کی صوتحال پر گہری تشویش کا اظہار
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
- آئرلینڈ سے شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، چئیرمین پی سی بی
ایشز سیریز: بیٹ ٹیمپرنگ کے الزامات پر انگلینڈ بھڑک اٹھا
لندن: ایشز سیریز میں بیٹ ٹیمپرنگ کے الزامات پر انگلینڈ بھڑک اٹھا، بورڈ نے آسٹریلوی ٹی وی چینل سے وضاحت اور معافی کا مطالبہ کیا ہے۔
گزشتہ روز چینل نائن نے الزام لگایا تھا کہ روایتی سیریز میں ہاٹ اسپاٹ کو چکمہ دینے کیلیے بعض کھلاڑیوں نے بیٹ پر سلیکون ٹیپس لگائے، اس ضمن میں کیون پیٹرسن پر بھی انگلیاں اٹھائی گئی تھیں،آئی سی سی اس رپورٹ کو مسترد کر چکی، اب انگلینڈ نے بھی سخت موقف اختیار کیا ہے۔ دوسری جانب چینل اپنے موقف پر ڈٹ گیا،اس نے ایک بار پھر الزام کو دہراتے ہوئے کہاکہ پلیئرز کی چالاکی پر ہاٹ اسپاٹ کے موجد ویرن برینن نے آئی سی سی سے بھی بات کی تھی، جمعرات کی شام نیوز بلیٹن میں نشر ہونے والی رپورٹ کے مطابق برینن نے کونسل سے کہا تھاکہ پلیئرز ایجز کو ہاٹ اسپاٹ میں چھپانے کیلیے بیٹ پر سلیکون ٹیپس لگاتے ہیں، اس حوالے سے بیٹ کے ٹیسٹ لیے گئے تو اندازہ ہوا کہ اگر بیٹ پر ٹیپ کی دوسری تہہ چڑھائی جائے تو گیند سے ٹکرانے کا ہاٹ اسپاٹ میں ثبوت نہیں ملتا، چینل نے مزید کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ آئی سی سی نے برینن کو اس حوالے سے کچھ نہ کہنے کی ہدایت دی ہے۔
دریں اثنا انگلش کپتان الیسٹر کک نے آسٹریلوی چینل کے الزام کو بکواس قرار دے دیا، اس حوالے سے پیٹرسن پہلے ہی اپنے بے گناہی کی ٹویٹر پر دہائی دے چکے ہیں، کک نے کہا کہ مجھے کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے،اگر آپ نے کچھ نہ کیا ہو اورکوئی بے ایمان کہے تو فوراً اپنا نام کلیئر کرانے میں حق بجانب ہوتے ہیں،انھوں نے کہا کہ پلیئرز کئی برسوں سے اپنے بیٹس پر ٹیپ لگا رہے ہیں، اس کا مقصد انھیں نقصان سے بچانا ہوتا ہے،ڈی آر ایس کو چکمہ دینے کا اس سے کوئی تعلق نہیں، انھوں نے مزید کہا کہ حالیہ سیریز میں کئی واضح ایجز بھی ہاٹ اسپاٹ میں نظر نہیں آئیں، یہ ہمارے لیے بھی حیران کن تھا، مجھے امید ہے کہ ٹیکنالوجی کی خامی کو درست کر لیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔