- حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھادیا
- سپریم کورٹ؛ جے ایس ایم یو کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن کی درخواست مسترد
- ٹی20 ورلڈکپ؛ وقار یونس نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا بتادیا
- پختونخوا میں 29 اپریل تک گرج چمک کیساتھ بارش اور آندھی کا امکان
- پی ٹی آئی جلسہ؛ سندھ ہائیکورٹ کی انتظامیہ کو اجازت نہ دینے کی معقول وجہ بتانے کی ہدایت
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
- اداروں کیخلاف پروپیگنڈا؛ اعظم سواتی کو ایف آئی اے کے پاس شامل تفتیش ہونے کا حکم
- بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، جھیل میں شگاف پڑ گیا، آبادیاں زیرِ آب
- پاکستان اور ایران کا غزہ پر مؤقف یکساں ہے، دفتر خارجہ
- پاسپورٹ غیر قانونی بلاک کیا تو ایف آئی اے کیخلاف کارروائی ہوگی، پشاور ہائیکورٹ
- شرمناک شکست پر کپتان بابراعظم کا بیان سامنے آگیا
- پنجاب میں 30 اپریل تک گرج چمک کیساتھ طوفانی بارشوں کا امکان
- پنجاب: اسموگ کے خاتمے کیلیے انوائرمینٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
- ملکی معاشی صورتحال اجتماعی کوششوں سے بہتر ہو رہی ہے، وزیراعظم
- کمزور کیویز سے شکست؛ گرین شرٹس نے ننھے فینز کو رُلا دیا
- پنجاب میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے کے واقعات بڑھ گئے، انتظامیہ کی چشم پوشی
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان کی مڈل آرڈر کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
- زنگ آلود ذہن، ڈگری مافیا اور بے روزگاری
- مودی کے تیسری بار اقتدار میں آنے کے خدشات، بھارتی مسلمان شدید عدم تحفظ کا شکار
- نائیجیریا کی خاتون کا طویل انٹرویو میراتھون کا ریکارڈ
ورلڈ کپ کی دستیاب مزید ٹکٹوں پر شائقین ٹوٹ پڑے
دبئی: آئی سی سی ورلڈ کپ کی محدود تعداد میں دستیاب مزید ٹکٹوں پر شائقین ٹوٹ پڑے.
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رواں برس انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ کے باقی بچنے اور شائقین کی جانب سے واپس کیے جانے والے ٹکٹ جمعرات سے دوبارہ فروخت کیلیے پیش کردیے، آغاز سے ہی ان میں شائقین کی بڑی تعداد نے دلچسپی دکھائی، اس میں کچھ اہم مقابلوں کی ٹکٹیں بھی شامل ہیں،ان میں میزبان انگلینڈ، پاکستان، آسٹریلیا اور بھارت جیسی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔
آئی سی سی نے ایک بار پھر شائقین کو خبردار کیاکہ وہ صرف آفیشل سیلرز سے ہی ٹکٹیں خریدیں، گورننگ باڈی کی جانب سے غیرقانونی طور پر ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے، کسی بھی غیر متعلقہ ویب سائٹ پر فروخت کیلیے پیش کی جانے والی ٹکٹوں کو منسوخ کردیا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر اسٹیو ایلورتھی نے کہاکہ ہم جلد ہی ایک ری سیل پلیٹ فارم دوبارہ کھولنے والے ہیں جہاں پر شائقین اپنی ٹکٹیں محفوظ طریقے سے ان کی اصل قدر پر فروخت کرسکیں گے۔
اسی طرح تمام وینیوز پر ہاسپٹلٹی پیکجز بھی بدستور دستیاب اور اس کیلیے متعلقہ وینیو حکام سے رابطہ کیا جا سکتا ہے،آئی سی سی کی آفیشل ویب سائٹ پر اس حوالے سے متعلقہ لنک بھی دیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس بار ٹکٹوں میں دلچسپی ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ رہی، اب تک 8 لاکھ ٹکٹوں کے لیے 30 لاکھ درخواستیں 148 ممالک سے موصول ہوئیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں مڈغاسکر اور میکسیکو جیسے ممالک بھی شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔