- بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، جھیل میں شگاف پڑ گیا، آبادیاں زیرِ آب
- پاکستان اور ایران کا غزہ پر مؤقف یکساں ہے، دفتر خارجہ
- پاسپورٹ غیر قانونی بلاک کیا تو ایف آئی اے کیخلاف کارروائی ہوگی، پشاور ہائیکورٹ
- شرمناک شکست پر کپتان بابراعظم کا بیان سامنے آگیا
- پنجاب میں 30 اپریل تک گرج چمک کیساتھ طوفانی بارشوں کا امکان
- پنجاب: اسموگ کے خاتمے کیلیے انوائرمینٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
- وفاقی کابینہ اجلاس؛ آئی ایم ایف معاہدہ اور سیکیورٹی صورتحال ایجنڈے میں شامل
- کمزور کیویز سے شکست؛ گرین شرٹس نے ننھے فیز کو رُلا دیا
- پنجاب میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے کے واقعات بڑھ گئے، انتظامیہ کی چشم پوشی
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان کی مڈل آرڈر کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
- زنگ آلود ذہن، ڈگری مافیا اور بے روزگاری
- مودی کے تیسری بار اقتدار میں آنے کے خدشات، بھارتی مسلمان شدید عدم تحفظ کا شکار
- نائیجیریا کی خاتون کا طویل انٹرویو میراتھون کا ریکارڈ
- دنیا کی نصف آبادی کو مچھروں سے پھیلنے والی وباء کا خطرہ
- واٹس ایپ کا اِن ایپ ڈائلر فیچر پر کام جاری
- عامر جمال کا ورکشائر کے ساتھ معاہدہ، ٹی20 بلاسٹ بھی کھیلیں گے
- پٹرولیم سیلرز ایسوسی ایشن نے پمپس بند کرنیکی دھمکی دیدی
- سیلز سسٹم تنصیب میں تاخیر پر ان پُٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ میں کمی
- نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیر خزانہ
- 2023 میں پاکستان کو 2.35 ارب ڈالر فراہم کیے، ایشیائی بینک
قندوز میں بمباری سے 13 شہری اور ہلمند دھماکے میں 4 افراد جاں بحق، گورنر زخمی
کابل: افغانستان کے صوبے قندوز میں فضائی بمباری میں دو خاندان کے 13 افراد اور ہلمند میں سرکاری تقریب کے دوران دھماکوں میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبے قندوز کے ایک علاقے میں افغان ایئر فورس اور اتحادی افواج نے فضائی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق دو خاندانوں سے ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
اہل علاقہ نے جاں بحق ہونے والوں کی میتیں گورنر ہاؤس کے سامنے رکھ کر احتجاج کرنے کا اعلان کیا تاہم میتیوں کو گورنر ہاؤس جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز فضائی حملے میں دہشت گردوں کی ہلاکت کے اپنے دعوے پر قائم ہیں۔
ادھر صوبے ہلمند کے مقامی اسٹیڈیم میں ’یوم کسان‘ کی مناسبت سے منعقدہ سرکاری تقریب میں 2 بم دھماکوں میں 4 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے، تقریب کے مہمان خصوصی ہلمند کے گورنر محمد یاسین خان بھی زخمیوں میں شامل ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بم اسٹیڈیم کے احاطے میں نصب کیے گئے تھے جو یکے بعد دیگرے زوردار دھماکے سے پھٹ گئے فی الحال کسی گروہ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔