چیئرمین نیب کا بریگیڈیئرر اسد منیر کی مبینہ خود کشی کی خود انکوائری کا فیصلہ
چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اسد منیر کے خلاف تمام کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا
سابق ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے اور ممتاز دفاعی تجزیہ کار بریگیڈئیر ریٹائرڈ اسد منیر نے 15 مارچ کو خودکشی کرلی تھی ۔ فوٹو : فائل
چیئرمین نیب نے بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) اسد منیر کی مبینہ خود کشی کی خود انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی مبینہ خود کشی کی خود انکوائری کا فیصلہ کرتے ہوئے نیب راولپنڈی سے اسد منیر کے خلاف تمام کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے نیب تحقیقات شروع ہونے کے بعد خود کشی کرلی
واضح رہے نیب تحقیقات شروع ہونے کے بعد 15 مارچ کو ممتاز دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے خود کشی کرلی تھی اور خود کشی سے قبل نیب کی ناانصافی پر چیف جسٹس کو آخری خط بھی لکھا تھا جس پر چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے اسد منیر کے مبینہ خودکشی سے قبل سپریم کورٹ کو لکھے گئے خط پر نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے رپورٹ طلب کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں :چیف جسٹس نے اسد منیر کے خودکشی سے قبل آخری خط پر نوٹس لے لیا