قوم نواز شریف کی رہائی کے لئے دعا کرے مریم نواز
منگل کی صبح سپریم کورٹ میں نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوگی
نواز شریف کے حامیوں کو چاہیے کہ وہ اللہ سے رجوع کریں، مریم نواز فوٹو: فائل
مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ منگل کو نوازشریف کے کیس کی سماعت ہے اور قوم ان کی رہائی کے لئے دعا کرے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے اپیل کی ہے کہ منگل کو نواز شریف کے کیس کی سماعت ہے، قوم نوازشریف کی رہائی کےلئے دعاکرے۔ دل سے نکلنے والی دعا اللہ رب العزت کے حضور ضرور پہنچتی ہے۔
مریم نواز نے پارٹی کارکنوں کے نام بھی اپیل کی کہ نواز شریف کے حامیوں کو چاہیے کہ وہ اللہ سے رجوع کریں، اس کے علاوہ وہ اپنے والدین سے دعا کروائیں، پتہ نہیں اللہ کس کی دعا قبول کر لے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ منگل کو العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت اور سزا معطلی کے لئے درخواست کی سماعت کرے گا۔ اس سلسلے میں نواز شریف نے اپنے وکیل کے توسط سے برطانوی معالج کے خط سمیت دیگر دستاویزات بھی جمع کرائی ہیں۔