آئی ایم ایف کو 14 کروڑ 52 لاکھ ڈالر کی تیسری قسط ادا کر دیاسٹیٹ بینک

قرض کی قسطوں کی ادائیگی کی وجہ سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

پاکتسان نے قرض کی 3قسطیں ادا کردی ہیں جبکہ 16 اور 26 اگست کو مزید 2 قسطیں ادا کی جائیں گی،اسٹیٹ بینک فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کو 14 کروڑ 52 لاکھ ڈالر ادا کر دیئے ہیں۔


عالمی ادارے کو ادا کی جانے والی قسط کی ایس ڈی آر مالیت 9 کروڑ 58لاکھ ڈالر تھی، اسٹینڈ بائی معاہدے کی مد میں ادا کی جانے والی قسط 8اگست کو ادا کی جانی تھی تاہم عید کی تعطیلات کے سبب قسط 7اگست کو ادا کی گئی، عالمی ادارے کو اگست میں 3قسطیں ادا کی جا چکی ہیں جبکہ 16 اور 26اگست کو مزید 2 قسطیں ادا کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ قرض کی قسطوں کی ادائیگی کی وجہ سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
Load Next Story