نواز شریف کا شریف میڈیکل سٹی سے علاج کرانے کا فیصلہ

نواز شریف کو کل شریف میڈیکل سٹی اسپتال منتقل کیا جائے گا، ڈاکٹر عدنان

نواز شریف کو کل شریف میڈیکل سٹی اسپتال منتقل کیا جائے گا، ڈاکٹر عدنان فوٹو:فائل

سابق وزیراعظم نواز شریف نے شریف میڈیکل سٹی سے علاج کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بتایا ہے کہ نواز شریف کو کل شریف میڈیکل سٹی اسپتال منتقل کیا جائے گا، جس کے بعد ان کی صحت کا مکمل جائزہ لیا جائے گا، نواز شریف کے گردوں اور دل کا علاج ایک ساتھ ہی ہوگا۔


چھ ہفتے میں علاج مکمل ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ طبی معائنے کے بعد ہی پتہ چل سکے گا کہ چھ ہفتے میں علاج ہوسکے گا یا نہیں۔


علاوہ ازیں لاہور میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں پارٹی صدر شہبازشریف ،اعظم نذیر تارڑ، عطااللہ تارڑ نے شرکت کی۔ اجلاس میں نوازشریف کی رہائی کے بعد قانونی پہلوؤں پر مشاورت کی گئی جبکہ شریف فیملی کے خلاف درج مقدمات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر 6 ہفتے کے لیے ضمانت منظور کی ہے۔
Load Next Story