جرمنی میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 10 افراد گرفتار
سرکاری حکام نے زیر حراست افراد کے داعش کے ساتھ روابط کے حوالے سے تصدیق نہیں کی
گرفتار افراد میں سے ایک تاجک شہری ہے جب کہ دیگر کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی فوٹو: فائل
جرمنی میں پولیس نے دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 10 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کی پولیس نے مختلف شہروں سے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے، حراست میں لیے گئے تمام افراد مسلمان ہیں، ان میں سے ایک تاجک شہری شامل ہے جب کہ دیگر کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ ان تمام افراد پر دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔
جرمنی کے شہر ڈسلڈورف میں استغاثہ کے ترجمان نے گرفتاریوں کی تصدیق کی ہے تاہم جاری بیان میں نا تو کسی مخصوص مقام پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کارروائی کا ذکر کیا گیا ہے اور نہ ہی زیر حراست افراد کے داعش کے ساتھ روابط کے حوالے سے تصدیق کی گئی ہے۔