جو دیمک اداروں کو لگی اس کا سب سے بڑا کیڑا خورشید شاہ ہیں فواد چوہدری

خورشید شاہ اپنے اعمال کو سامنے رکھتے ہوئے بے نظیراور ذوالفقار بھٹو کے ناموں کو بیچنا بند کریں، وفاقی وزیراطلاعات

اداروں کی تباہی میں سب سے بڑا حصہ خورشید شاہ کا ہے، فوادچوہدری فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جو دیمک اداروں کو لگی اس کا سب سے بڑا کیڑا خورشید شاہ ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ خورشید شاہ اپنے اعمال کو سامنے رکھتے ہوئے بے نظیراور ذوالفقار بھٹو کے ناموں کو بیچنا بند کریں، اداروں کی تباہی میں سب سے بڑا حصہ خورشید شاہ کا ہے۔




فواد چوہدری نے مزید کہا کہ خورشید شاہ اس کمیٹی کے سربراہ تھے جس نے اداروں میں میرٹ کے برعکس سیاسی بھرتیوں کا انبار لگایا، جو دیمک اداروں کو لگی اس کا سب سے بڑا کیڑا خورشید شاہ ہیں۔
Load Next Story