پاکستان اسٹیل ملز کے پاس صرف ایک ماہ کا کوئلہ رہ گیا
پیداواری صلاحیت 12 فیصد تک محدود، ملازمین کو ڈھائی ماہ کی تنخواہ بھی نہیں ملی
بیل آؤٹ پیکیج کی عدم ادائیگی کے باعث ادارہ بدترین مالی بحران کے دہانے پر پہنچ گیا،ذرائع فوٹو : فائل
پاکستان اسٹیل ملز کے مالی حالات ابتر ہوگئے ہیں اور ادارے میں محض ایک ماہ کی ضرورت کا کوئلہ رہ گیا ہے۔
پاکستان اسٹیل ملز کے ذرائع کے مطابق بیل آؤٹ پیکیج کی عدم ادائیگی اور خام مال کی درآمد کے لیے ایل سی میں مدد نہ ملنے کے باعث اسٹیل مل تاریخی مالی بحران کے دہانے پر پہنچ گیا ہے اور ادارے کے ملازمین کو ڈھائی ماہ سے تنخواہ کی ادائیگی بھی نہیں کی جاسکی، اسٹیل ملز میں خام مال کی قلت کے باعث پیداواری صلاحیت 12فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
جبکہ مل میں 15ستمبر تک کے لیے کوئلہ باقی رہ گیا ہے۔ سعادت ایس چیمہ سے چارج واپس لے کر واپس واصف محمود کو دینے کے بعد بھی اسٹیل ملز کی مالی مشکلات کم نہ ہوسکیں اور ادارے کی انتظامیہ تاحال وزارت خزانہ سے بیل آؤٹ پیکیج کی رقم ملنے کی منتظر ہے۔