جشن آزادی کی تقریبات گورنر وزیر اعلیٰ اور وزرا کی مزار قائد پر حاضری
ہمیں محمد علی جناح کے زریں اصولوں پر عمل کرنا ہوگا، ڈاکٹر عشرت العباد
یوم آزادی کے موقع پرگورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ اور کابینہ کے اراکین مزار قائد پر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آج67 ویں یوم آزادی کے موقع پر مزار قائد پر پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔
دونوں رہنماؤں نے قومی پرچم لہرایا،بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی،پھولوں کی چادر چڑھاکر فاتحہ خوانی کی،اس موقع پر سندھ کابینہ کے اراکین نثار کھوڑو ، ڈاکٹر سکندر مندھرو ، جام خان شور،جام مہتاب ڈھر ، وزیراعلیٰ کے معاونین خصوصی وقار مہدی ، راشد ربانی،چیف سکریٹری سندھ ، کمشنر کراچی سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر مہمانوں کے کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے، وزیراعلیٰ اور گورنر نے مزار قائد پر موجود اسکولوں کے طلبا سے ملی نغمے سنے اور جشن آزادی کی مبارک باد دی،صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ67 ویں یوم آزادی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری دے کر بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے آئے ہیں۔
بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں مسلمانان برصغیر کو ایک علیحدہ وطن ملا، ہمیں قائد اعظم کے ویژن کو آگے لے کر چلنا ہوگا، پاکستان کو درپیش مسائل سے نکالنے کا حل سیاسی قوتوں کے پاس ہے،گورنر سندھ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ وطن عزیز کو دہشت گردی سمیت کئی مسائل کا سامنا ہے ہمیں قائداعظم محمد علی جناح کے زریں اصولوں پر عمل کرنا ہوگا،ہم متحد ہوکر وطن عزیز کومشکلات سے نکال سکتے ہیں، علاوہ ازیں اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سید علی رضا عابدی، ارشد وہرہ اور محمود عبدالرزاق نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی منظور عباسی، میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی کے ہمراہ جمشید زون بلدیہ شرقی کے دفتر میں پرچم کشائی کرکے یوم آزادی کی تقریبات کا آٖغاز کیا۔
اس موقع پر قومی ترانہ پڑھا گیا اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں، تقریب سے خطاب میں اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان لاکھوں جانوں کے نذرانے کے بعد حاصل ہوا ہے حق پرست نمائندے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں،ایڈمنسٹریٹربلدیہ غربی عمران اسلم نے جشن آزادی کی تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے کیا، تقریب میں اسکولوں کے طلبا نے حصہ لیا،اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ بچے ہمار ا مستقبل ہیں اور ان کو بہترین تربیت کے مواقع فراہم کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمے داری ہے۔
تقریب میں اورنگی، بلدیہ، سائٹ اور کیماڑی زون کے افسران نے شرکت کی، رکن صوبائی اسمبلی نشاط قادری نے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا دورہ کیا،جشن آزادی کے حوالے سے ضلع کونسل ہیڈ آفس میں مرکزی تقریب کا ا نعقاد کیا گیا،بن قاسم ، گڈاپ زون آفسز میں بھی پرچم کشائی کی گئی،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل کراچی مسرور احمد میمن نے پرچم کشائی کے بعد خطاب میں کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے، ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو رائیگا ں کرنے کہ بجائے اظہار عقیدت اور وطن پرستی کے طور اپنے مادر وطن کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے۔