سارک ممالک میں بذریعہ سافٹا تجارت بڑھاناچاہتے ہیںاسحاق ڈار

سارک کے پلیٹ فارم سے جنوبی ایشیا میں سافٹا کے ذریعے رکن ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پاکستان میں نیپال کے سفیر بھارت راج پاؤدوال نے ملاقات۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پاکستان میں نیپال کے سفیر بھارت راج پاؤدوال نے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ علاقائی تعاون کو فروغ دینے کی حوصلہ افزائی کی ہے، ہم سارک کے پلیٹ فارم سے جنوبی ایشیا میں آزاد تجارت کے معاہدے (سافٹا) کے ذریعے رکن ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ ملاقات میں نیپالی وزیر خزانہ کے پاکستان کے مجوزہ دورے پر بھی بات چیت کی گئی۔




وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے توقع ظاہر کی کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو وسعت ملے گی۔اس موقع پر نیپالی سفیر نے پاکستان کی موجودہ حکومت کی جانب سے پاکستان اور نیپال کے بین الوزارتی فورم کی بحالی میں دلچسپی کا خیرمقدم کیا اور عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔
Load Next Story