چینی کمپنی سے6ہزار میگا واٹ تھرکول پاور پراجیکٹ کیلیے معاہدہ
دس سال میں 1200میگاواٹ کے5پلانٹ نصب کئے جائیں گے۔
ان منصوبوں میں تھرکول فیلڈز کے بلاکIاوربلاکII سے حاصل ہونے والا لیگنائٹ کوئلہ استعمال کیا جائیگا۔ فوٹو : فائل
سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی لمیٹڈ، چائنا پاور انٹرنیشنل ہولڈنگ لمیٹڈ اور سائنو سندھ ریسورسز (پرائیوٹ )لمیٹڈ کے درمیان تھرکول پر6ہزار میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگانے کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگئے۔
سی پی آئی ایچ چائنا پاور انویسٹمنٹ کارپوریشن کا ایک ادارہ ہے جو عوامی جمہوریہ چین کے 5 بڑی سرکاری پاور کارپوریشنز میں سے ایک ہے، کمپنی کے اہم کاروباروں میں بڑے پاور پلانٹس کی تشکیل، تعمیر، ملکیت، آپریشن اور انتظام شامل ہے، اس وقت کمپنی 23 ہزار میگاواٹ کے پلانٹس چلا رہی ہے۔ ایس ایس آر اور ایس ای سی ایم سی بالترتیب تھرکول مائننگ بلاک I اور بلاکIIکے ڈیولپرز ہیں۔ مفاہمتی یاداشت کے تحت باہمی اشتراک سے آئندہ 10 برسوں میں سندھ پاکستان میں کوئلے سے چلنے والے 6 ہزار میگاواٹ صلاحیت کے حامل پاور پراجیکٹس لگانے کی رضامندی ظاہرکی گئی ہے۔
ان منصوبوں میں تھرکول فیلڈز کے بلاکIاوربلاکII سے حاصل ہونے والا لیگنائٹ کوئلہ استعمال کیا جائیگا، سی پی آئی ایچ اس منصوبے کے زیادہ تر حصص کی مالک ہوگی اورحکومت پاکستان کی جانب سے رسمی معاہدے اورمنظوری کے بعد ان پاور پراجیکٹس کی تنصیب اورآغاز کی ذمے دار ہوگی، مذکورہ پاور پراجیکٹس 1200 میگاواٹ کے 5 مراحل میں مکمل ہونگے جن میں سے ہر ایک کی ترتیب2x600 میگاواٹ ہوگی، ایس ایس آر اور ایس ای سی ایم سی بالترتیب تھرکول مائننگ بلاکI اور بلاکIIکے ڈیولپرز ہیں جو سی پی آئی ایچ کی جانب سے پاور پراجیکٹس کے لیے کوئلے کی طلب کو پورا کریں گے۔