ایوان صدر میں سفارتی اسناد پیش کرنیکی خصوصی تقریب کا انعقاد

صدر زرداری کومختلف ممالک کے نامزد سفیروں اور ہائی کمشنرز نے سفارتی اسناد پیش کیں

صدر زرداری کومختلف ممالک کے نامزد سفیروں اور ہائی کمشنرز نے سفارتی اسناد پیش کیں. فوٹو: فائل

صدر آصف زرداری کوجمہوریہ کوریا،بھارت، ڈنمارک، ہالینڈ، منگولیا، لاؤ، سیر الیون، پیرو، اور پرتگال کے نامزدسفیروں، ہائی کمشنرز نے جمعرات کوایوان صدر میں خصوصی تقریب کے دوران اپنی سفارتی اسناد پیش کیں ۔

بعدازاں انھوں نے صدرمملکت سے الگ الگ ملاقات بھی کی اور دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا۔




صدر نے نئے نامزد سفیروں، ہائی کمشنرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنے اپنے ملک کے موجودہتعلقات کومزید تقویت دینے کیلیے کام کریںگے۔ صدر نے ان کے اسلام آباد میں آرام دہ اورتعمیریقیام کے لیے نیک تمنائوںکابھی اظہار کیا ۔
Load Next Story