تہیہ کررکھا تھا جان چلی جائے اس شخص کونہیں چھوڑوں گازمرد
5گھنٹے سے ڈرامہ دیکھ رہا تھا،گھر بیٹھنا گوارہ نہ کیا،رہنما پی پی کی میڈیا سے گفتگو
5گھنٹے سے ڈرامہ دیکھ رہا تھا،گھر بیٹھنا گوارہ نہ کیا،رہنما پی پی کی میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو آئی این پی
وفاقی دارالحکومت کے ریڈزون کویرغمال بنانے والے مسلح شخص کودلیری اوربہادری سے دبوچنے والے پیپلزپارٹی کے رہنمازمردخان نے کہا ہے کہ میں نے تہیہ کررکھاتھاکہ چاہے میری جان چلی جائے اس شخص کونہیں چھوڑوں گا۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے زمردخان نے کہاکہ5 گھنٹوں سے میں یہ ڈرامہ گھرمیں بیٹھ کردیکھ رہاتھاکہ ایک شخص کی وجہ سے تمام دنیا میں پاکستان کامذاق بن رہاتھاکہ ۔ مجھ سے یہ سب کچھ برداشت نہیں ہوا۔ میری غیرت نے یہ گوارہ نہیں کیاکہ ملک کی بدنامی ہو۔ میں نے گھرسے نکلتے ہوئے یہ تہیہ کرلیا تھا کہ میں اس شخص کونہیں چھوڑوں گا۔ چاہے میری جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔ انھوں نے کہاکہ اگرمیری جان بھی چلی جاتی تویہ میرے لئے سعادت ہوتی ۔ اللہ تعالی نے مجھے ایک نئی زندگی دی ہے جس پر شکرگزارہوں۔
انھوں نے کہاکہ ملک بھرکی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اورسویٹ ہوم کے بچوں کی دعائیں میرے ساتھ تھیں۔ دریں اثنا کامیاب کارروائی کیلوگوں نے زمرد خان کو کندھوں پر اٹھالیا اور زبردست نعرے بازی کی۔علاوہ ازیںصدر آصف زرداری نے پارٹی کے رہنما زمرد خان کی جانب سے اسلام آباد میں جاری پانچ گھنٹے کے معاملے کے ڈراپ سین میں جوانمردی کا مظاہرہ کرنے پر انھیں شاباش دی ہے۔ دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی انھیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔