فیصل آباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی 3 دہشت گرد گرفتار
گرفتار دہشت گرد فیصل آباد کی حساس تنصیبات کو ہدف بنانا چاہتے تھے
v گرفتار دہشت گرد فیصل آباد کی حساس تنصیبات کو ہدف بنانا چاہتے تھے ،فوٹو: فائل
انسداد دہشت گردی فورس نے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں نور محمد، نور رحیم اور جولہ بیب شامل ہیں جو کہ وزیرستان کے رہائشی ہیں، تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، دہشت گردوں کو خفیہ اطلاع پر ڈپٹی والا انٹرچینج سے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، دستی بم اور بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے جب کہ گرفتار دہشت گرد فیصل آباد کی حساس تنصیبات کو ہدف بنانا چاہتے تھے۔