بھارت میں فلم ’پی ایم نریندرامودی‘ پرپابندی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
انتخابات کے دوران بھارتی الیکشن کمیشن نے فلم ’پی ایم نریندرمودی‘ کی ریلیز پر پابندی لگائی ہے، بھارتی میڈیا
فلم ابتدائی طور پر انتخابات سے ایک ہفتہ قبل 5 اپریل کو نمائش کے لیے پیش کی جانی تھی فوٹوفائل
بالی ووڈ ہدایت کارامنگ کمارنے بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کی زندگی پر بننے والی فلم ''پی ایم نریندرامودی'' پر پابندی کا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
دوروزقبل بھارتی الیکشن کمیشن نے نریندرا مودی کی سیاسی زندگی پربننے والی فلم ''پی ایم نریندرامودی'' کو انتخابی نتائج پراثرانداز ہونے کے امکان کے پیش نظرانتخابی عمل مکمل ہونے تک ریلیزسے روک دیا تھا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت میں مودی کی زندگی پر بننے والی فلم کی نمائش پر پابندی
الیکشن کمیشن نے حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں جاری لوک سبھا کے انتخابات مکمل ہونے تک فلم پرپابندی عائد کی جائے۔ تاہم فلم کے ہدایت کارامنگ کمارنے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ سپریم کورٹ نے فلم پر پابندی سے متعلق معاملے کی سماعت 15 اپریل کو کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بالی ووڈ کے بڑے بڑے فنکار مودی کے خلاف میدان میں آگئے
واضح رہے کہ نریندرامودی کی زندگی پر مبنی فلم ''پی ایم نریندرامودی'' میں بالی ووڈ اداکارویویک اوبرائے نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم ابتدائی طورپرانتخابات سے ایک ہفتہ قبل 5 اپریل کو نمائش کے لیے پیش کی جانی تھی تاہم اپوزیشن کی جانب سے فلم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ جنرل الیکشن سے قبل فلم کی نمائش ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے لہٰذا فلم کی نمائش پر پابندی عائد کی جائے، بعد ازاں بھارتی الیکشن کمیشن نے فلم پر پابندی عائد کردی تھی۔