66 برسوں میں زہر کے بیج بوئے گئے اب امن لانے میں وقت لگے گا سعد رفیق

شرپسندوں اگر ایک راکٹ ماریں گے تو بدلے میں ان پر 10 راکٹ فائر کئے جائیں گے، وفاقی وزیر ریلوے

شرپسندوں اگر ایک راکٹ ماریں گے تو بدلے میں ان پر 10 راکٹ فائر کئے جائیں گے، وفاقی وزیر ریلوے فوٹو: فائل

WASHINGTON:
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں 66 برسوں میں زہر کے بیج بوئے گئے ہیں اب امن لانے میں وقت لگے گا۔

ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دہشت گردوں نے راکٹ لانچر کے ذریعے جعفر ایکسپریس کے انجن کوناکارہ بنا دیا تھا، ریلوے پولیس اور ایف سی کے جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر 600 مسافروں کی جانیں بچائیں، انہوں نے کہا کہ ریلوے اپنے مسافروں کے لئے تمام اقسام کی سیکورٹی کا انتظام کررہی ہے جبکہ ریلوے پولیس کودہشت گردوں سے مقابلہ کرنے کے لئے تربیت بھی دی جارہی ہے۔


وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ شرپسندوں کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ اگر وہ ایک راکٹ ماریں گے تو بدلے میں ان پر 10 راکٹ مارے جائیں گے، انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں اب تک 8 دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں، اس سلسلے میں وزیرریلوے نے 3 پولیس اہلکاروں کوترقی اور نقد انعامات دیئے جبکہ جعفریہ ایکسپریس کے حادثے میں شہید ہونے والوں کو 5 لاکھ اور زخمیوں کوایک ایک لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔

وزیر ریلوے نےمزید کہا کہ 66 برسوں میں زہر کے بیج بوئے گئے ہیں اب امن لانے میں وقت لگے گا، اس موقع پر ٹرین کے ڈرائیور، گارڈز اور دیگر عملے کے لئے بھی نقد اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story