ایف بی آر سی این جی پر مزید 6 فیصد ٹیکس عائد

سوئی سدرن و نادرن گیس نے نئے بلوں میں اضافی ٹیکس کو شامل کرکے بل جاری کردیے

سوئی سدرن و نادرن گیس حکام کے مطابق ایف بی آر نے سی این جی پر مزید 6فیصدٹیکس عائد کردیا. فوٹو: فائل

ایف بی آر نے سی این جی پر مزید 6فیصد ٹیکس عائد کردیا، سی این جی پر جی ایس ٹی کی شرح 26 سے بڑھ کر 32 فیصد ہوگئی۔

سوئی سدرن و نادرن گیس حکام کے مطابق ایف بی آر نے سی این جی پر مزید 6فیصدٹیکس عائد کردیا۔ ایف بی آر کی جانب سے 6فیصد ٹیکس عائد کرنے کے بعد سی این جی پر جی ایس ٹی کی شرح 26 فیصد سے بڑھ کر 32 فیصد ہوگئی ہے۔




سوئی سدرن و سوئی نادرن گیس نے ٹیکس میں اضافے کے بعد نئے بلوں میں اضافی ٹیکس کو شامل کرکے بل جاری کردیے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 26 فیصد ٹیکس پر بھی تشویش کا اظہار کیاتھا۔
Load Next Story