سندھ کی ترقی پورے ملک کی ترقی ہے ممنون حسین
اولیا کی سرزمین سے ہمیشہ امن و محبت کا درس ملا، مٹیاری کے وفد سے بات چیت
منون حسین نے کہا کہ سندھ اولیا کی سرزمین ہے جہاں سے ہمیشہ امن و محبت کا درس ملا ہے۔ فوٹو: فائل
عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے، کسی ایک سیاسی پارٹی نہیں بلکہ پورے ملک کا صدر ہوں، سندھ کی ترقی پورے ملک کی ترقی ہے۔
ان خیالات کا اظہار نو منتخب صدر مملکت ممنون حسین نے مسلم لیگ ن اور معززین مٹیاری کے 23 رکنی وفد سے اسٹیٹ گیٹ ہائوس کراچی میں ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں زرعی، صنعتی و معاشی ترقی کے اقدامات ان کی ترجیحات میں شامل ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سندھ اولیا کی سرزمین ہے جہاں سے ہمیشہ امن و محبت کا درس ملا ہے۔ ہماری ترقی اجتماعی ہے ہمیں اجتماعی سوچ رکھ کر آگے بڑھنا ہوگا، ملاقات میں مخدوم امین فہیم کے مقابلے میں الیکشن میں حصہ لینے والے عبدالرزاق میمن بھی شامل تھے جنھوں نے نومنتخب صدرکو شکایت کی کہ مٹیاری ضلع میں الیکشن میں دھاند لیاں کرکے انھیں شکست دلائی گئی۔