نڈال ٹائٹل سے ایک قدم کی دوری پر پہنچ گئے
ویمنز سنگلز میں سرینا ولیمز اور بیلاروس کی وکٹوریا آذرنیکا صف آرا ہوں گی، چینی پلیئر لینا اور جیلینا جینکووچ کی ہمت۔۔۔
سنسناٹی ماسٹرز ٹینس: اسپینش اسٹار رافیل نڈال سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کے ٹوماس بریڈیچ کیخلاف گیند ریٹرن کررہے ہیں، انھوں نے مقابلہ جیت لیا۔ فوٹو :گیٹی امیجز/اے ایف پی
سنسناٹی ماسٹرز میں رافیل نڈال ٹائٹل سے ایک قدم کی دوری پر پہنچ گئے، اسپینش اسٹار نے راہ میں آنیو الی دیوار بریڈیچ بھی گرادی، ٹرافی کیلیے ان کا مقابلہ امریکی پلیئر جون اسنر سے ہوگا۔
جنھوں نے دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹائن کے جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو کا شکار کرلیا، ویمنز ٹرافی کیلیے سرینا ولیمز اور بیلاروس کی وکٹوریا آذرنیکا مدمقابل آئیں گی، سیمی فائنلز میں سرینا نے چینی حریف لینا کیخلاف 7-5، 7-5 سے فتح پائی جبکہ آذرنیکا نے فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنانے کیلیے جیلینا جینکووچ کو 4-6، 6-2 اور 6-3 سے قابو کیا۔
تفصیلات کے مطابق سنسناٹی ماسٹرز میں ورلڈ نمبر3 رافیل نڈال نے لگاتار دوسری ماسٹر ٹرافی قبضے میں کرنے کی تیاری کرلی، انھوں نے راہ میں آنے والے ٹوماس بریڈیچ کو بھی پچھاڑدیا، اسپینش اسٹار نے سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کے حریف پر 7-5، 7-6 (7/4) سے غلبہ پایا، نڈال کے پاس سیزن کا نواں اور لگاتار دوسرا ماسٹرز ٹائٹل جیتنے کاموقع ہے۔
وہ اس سے قبل گذشتہ مونٹریال ماسٹرز میں بھی کامیابی ملی تھی، اسنر کیخلاف نڈال کا اب تک ہونیو الے تینوں باہمی مقابلوں میں جیتنے کا شرف حاصل ہے، نڈال نے فتح کے بعد کہا کہ بریڈیچ کیخلاف میچ بھی میرے لیے چیلنج تھا، میں نے کبھی اس طرح کھیل میں واپسی کا نہیں سوچا تھا، وہ ٹائٹل کی صورت میں ملنے والے مزید 1 ہزار پوائنٹس کی بدولت سربیا کے نووک جوکووک کیلیے خطرہ بن سکتے ہیں، اسپینش پلیئر نے کہ اکہ میں سیزن کے ابتدائی گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن اور میامی ایونٹس میں شرکت نہیں کرپایا اسی طرح ومبلڈن کے پہلے راؤنڈ میں ناکامی سے بھی میرے پوائنٹس میں خاطرخواہ اضافہ نہیں ہوپایا تھا، دوسرے سیمی فائنل میں 7 سیڈ ارجنٹائن کے جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو کو امریکا کے جون اسنر نے اعصاب شکن مقابلے میں 6-7(5/7)، 7-6 (11/9) 6-3 سے مات دی۔
اسنر اپنے کیریئر میں دوسری مرتبہ ماسٹرز سطح کے کسی ایونٹ کے فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے، انھوں نے پانچ مرتبہ ڈیل پوٹرو کی سروس بریک کی۔ ویمنز سنگلز سیمی فائنلز میں سرینا ولیمز نے چینی حریف لینا کیخلاف 7-5، 7-5 سے فتح پائی جبکہ آذرنیکا نے فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنانے کیلیے جیلینا جینکووچ کو 4-6، 6-2 اور 6-3 سے قابو کیا،لینا کیخلاف سرینا کو دونوں سیٹس میں زبردست مسابقت کا سامنا رہا اور وہ دونوں مواقع پر کھیل میں واپسی کرنے میں کامیاب ہوئیں، آذرنیکا اور سرینا دونوں پہلی مرتبہ ایونٹ کے فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہیں، سرینا ولیمز گذشتہ 16 ماہ میں 15 ٹائٹل جیت چکی ہیں جبکہ رواں سیزن میں وہ نویں ٹرافی قبضے میں کرنے کیلیے پرعزم ہیں، سرینا نے لینا کیخلاف 9 باہمی مقابلوں میں 8ویں مرتبہ جیت کو گلے لگایا۔
اس سے قبل ولیمز کی سنسناٹی میں بہترین پرفارمنس 2006 کے سیمی فائنل تک رسائی تھی، سرینا اس کے علاوہ یوایس اوپن سیریز ٹائٹل بھی جیت چکی ہیں، جس کے بعد انھیں ایک ملین ڈالر کا بونس ملنے کا بھی امکان ہے، وہ سیزن کے اختتامی گرینڈ سلم یوایس اوپن کیلیے فیورٹ ہیں، لینا کیخلاف پہلے سیٹ میں ایک مرحلے پر انھوں نے 4-1 کی برتری لے رکھی تھی تاہم ایشین پلیئر نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مقابلہ 5-5 سے برابر کیا لیکن سرینا کا تجربہ ان کے کام آگیا اور انھوں نے پہلا سیٹ 7-5 سے جیت لیا، دوسرے سیٹ میں بھی لینا امریکی سپراسٹار کی زوردار سروس کے سامنے بے بس دکھائی دیں،اس کامیابی کے ساتھ سیزن میں سرینا ولیمز کی جیت ہار کا تناسب 60-3 ہوگیا۔