باضابطہ چینلز کے ذریعے ترسیلات میں اضافہ یقینی بنایا جائے ڈار

باضابطہ چینلزکے ذریعے ترسیلات میں اضافہ جاری رکھنے کو یقینی بنایا جائے، اسحاق ڈار


APP August 19, 2013
باضابطہ چینلزکے ذریعے ترسیلات میں اضافہ جاری رکھنے کو یقینی بنایا جائے، اسحاق ڈار فوٹو: اے ایف پی/فائل

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے پاکستان رمی ٹینس انیشیٹو کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلیے اتوار کو اسٹیٹ بینک میں اجلاس کی صدارت کی جس میں گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور نے بھی شرکت کی۔

ڈائریکٹر ایکس چینج پالیسی منصور علی اور معین الدین کی سربراہی میں انیشیٹو کی ٹیم نے وزیر خزانہ کو بیرون ملک سے محفوظ، تیز رفتار اور بلا معاوضہ ترسیلات کی پاکستان منتقلی کیلیے سمندر پار پاکستانیوں کی مدد کیلیے اسٹیٹ بینک اور انیشیٹو کی کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے اطمینان کا اظہار کیاکہ گزشتہ ماہ ایک ارب40 کروڑ ڈالر کی ترسیلات آئیں۔ انھوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ انیشیٹو کی ٹیم اپنی کوششیں جاری رکھیں گی۔ انھوں نے ادائیگیوں کے توازن میں ترسیلات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے باضابطہ چینلزکے ذریعے ترسیلات میں اضافہ جاری رکھنے کو یقینی بنانے کیلیے کہا۔