پاکستان نے قدم ڈگمگانے کے باوجود افغان قلعہ تسخیر کرلیا
اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز کپ میں 2 وکٹ سے فتح، یواے ای نے سنگاپور کوہرادیا
سنگاپور: اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز کپ میں پاکستانی بیٹسمین عمر وحید کا دلکش کٹ شاٹ، عقب میں افغانی وکٹ کیپر محمد شہزاد موجود ۔ فوٹو : اے ایف پی
ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ ٹیمز کپ میں پاکستان نے قدم ڈگمگانے کے باوجود افغان قلعہ تسخیر کرلیا،آسانی سے ہدف کی جانب بڑھتی ٹیم نے ایک موقع پر11رنز کے دوران5 وکٹیں گنوائیں اور بمشکل 2 وکٹ سے فتح پائی۔
تفصیلات کے مطابق 143 رنز کا پیچھا کرنے والیگرین شرٹس کو بابراعظم اور عظیم گھمن نے ففٹی شراکت فراہم کی، بابر (28) رن آؤٹ ہوگئے،عظیم نے عمر وحید کے ساتھ اسکور کو 93 تک پہنچایا، وہ 39 کی اننگز کھیل کر میدان بدر ہوئے، ان کے بعد عمر وحید (43) نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا لیکن دوسری جانب سے پلیئرز کی آمدورفت کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگیا، پانچ وکٹیں 11 رنز کے اضافے کے دوران گرگئیں،عمر 134 کے ٹوٹل پر آؤٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی بنے، عثمان قادر(2) اور بلاول بھٹی(0) پر رخصت ہوئے، محمد رضوان 7 اور احسان عادل 1 ناٹ آؤٹ نے نویں وکٹ کیلیے7 رنز جوڑکر ٹیم کو 2 وکٹ سے فتح دلا دی، اس سے قبل افغان ٹیم 49.3 اوورز میں 142 رنز تک محدود رہی۔
حشمت اللہ شیادی نے 128 گیندوں پر 52 ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی، کپتان محمد نبی 21 اور اصغر استنکزئی 18 رنز بناکر نمایاں رہے، اسپنر رضا حسن نے 3 جبکہ محمد نواز اور عثمان قادر نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا۔
گروپ 'بی ' میچ میں یواے ای نے سنگاپور کو 9وکٹ سے آؤٹ کلاس کردیا، حریف بولرز نے میزبان سائیڈ کی بساط 48 اوورز میں 162 رنز پر لپیٹ دی، ناصر عزیز نے 4 وکٹیں لیں، متحدہ عرب امارات نے ہدف 27.3 اوورز میں ایک وکٹ پرحاصل کرلیا، شیامن انور نے 119 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔