سعودی وزارت داخلہ کی عمارت پر حملہ ناکام چاروں دہشت گرد ہلاک
عمارت میں داخل ہونے میں ناکامی پر حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اُڑانے کی ناکام کوشش بھی کی
حملہ آوروں نے عمارت میں داخل ہونے میں ناکامی پر اپنی گاڑی دھماکے سے اُڑانے کی کوشش کی۔ فوٹو : ویڈیو گریب
سعودی عرب میں سیکیورٹی اہلکاروں نے وزارت داخلہ کی عمارت میں دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے چاروں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت ریاض میں وزارت داخلہ کی عمارت زلفی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انویسٹی گیشن پر جدید اسلحے سے لیس نقاب پوش افراد نے حملہ کردیا، سیکیورٹی فورسز نے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جس کے نتیجے میں چاروں حملہ آور موقع پر ہی مارے گئے۔
مقابلے میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی معمولی زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ نقاب پوش حملہ آوروں میں سے ایک کی عمر 40 سال جب کہ بقیہ 3 دہشت گردوں کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان ہیں۔
سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی عمارت پر حملہ صبح 9 بجے کیا گیا اور عمارت میں داخل ہونے میں ناکامی پر حملہ آوروں نے کار کو دھماکے سے اُڑانے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنادیا گیا۔ چاروں حملہ آور سعودی شہری ہیں تاہم ان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔