پٹرولیم قیمتوں میںاضافہگڈزٹرانسپورٹ کی لاہورمیںہڑتال

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ اور بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ نے کاروبار تباہ کر کے رکھ دیے ہیں

اضافہ واپس نہ لیاتوایوان صدر کے باہرٹرک وٹرالہ جلادینگے،گڈز ٹرانسپورٹ سپریم کونسل۔ فوٹو: فائل

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ سپریم کونسل کے سینئر وائس چیئرمین چو ہدری ارشد نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے گڈز ٹرانسپورٹ انڈسٹری کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے جس کی وجہ سے گڈز ٹرانسپورٹ انڈسٹری سے وابستہ لاکھوں خاندانوں کا روز گار متاثر ہونے کا خدشہ ہے،گڈز ٹرانسپورٹ تنظیموں نے گزشتہ روز مکمل پہیہ جام ہڑتال کی اور کوئی بھی ٹرک لاہور سے باہر نہیں گیا۔


انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ اور بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ نے کاروبار تباہ کر کے رکھ دیے ہیں، بدھ کو پنجاب بھر کے گڈز ٹرانسپورٹرز تنظیموں کا اجلاس طلب کر لیا ہے اور پہلے مرحلے میں پنجاب میں احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا اور وفاقی وزرا کے گھروں کے باہر احتجاج کر ینگے، اگر پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کو واپس نہ لیا گیا تو ایوان صدر کے باہر پاکستان بھرکے گڈز ٹرانسپورٹرز ٹرک اور ٹرالہ نذر آتش کرنے کا حتمی فیصلہ کرینگے۔
Load Next Story