اٹک چیمبرکی اقتصادی بدحالی پرحکومت پرشدیدتنقید

توانائی بحران نے کاروباری طبقے کی کمر توڑ ڈالی، معیشت کا بھٹہ بیٹھ گیا


News Agencies August 27, 2012
اٹک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر طارق محمود نے کہا کہ مقامی مصنوعات بین الاقوامی منڈی میں مسابقت کی سکت کھو چکی ہیں جبکہ تاجرحکومت کے مسلسل وعدوں اور تسلیوں سے عاجز آچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

اٹک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر طارق محمود نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے شرح سود میں حالیہ کمی مذاق بن کر رہ گئی ہے، حکومت نے اپنی آمدنی میں اضافے کیلیے مہنگائی کی نئی لہر اٹھا کر لاکھوں افراد کو غریب اور ہزاروں کاروبار دیوالیہ کر دیے،توانائی کے بحران نے کاروباری طبقہ کی کمر توڑ ڈالی ہے اور معیشت کا بھٹہ بٹھا دیا ہے۔

تاجر برادری سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مقامی مصنوعات بین الاقوامی منڈی میں مسابقت کی سکت کھو چکی ہیں جبکہ تاجرحکومت کے مسلسل وعدوں اور تسلیوں سے عاجز آچکے ہیں، افراط رز، بیروزگاری اور ریاستی ڈھانچے کی تباہی ملک کو پتھر کے دور میں دھکیل رہی ہے، ٹیکس نظام مکمل طور پر ناکام اور ٹیکس چوری عام ہو چکی ہے، ملکی معیشت کی شرح نمو گزشتہ 4 سال سے مایوس کن جبکہ حکمرانوں کے اخراجات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ طارق محمود نے کہا کہ احتساب اور شفافیت کی کمی کے سبب پاکستان بین الاقوامی عدم اعتماد کا شکار ہو گیا ہے۔

مقبول خبریں