سوشل میڈیا پرخوبروتھائی وزیراعظم کا دورہ پاکستان موضوع بحث
فیس بک اور ٹوئیٹر استعمال کر نے والے ہزاروں پاکستانی جوان شینا وترا کی تصاویر دیکھ کر ان کے عشق میں مبتلا ہو گئے.
فیس بک اور ٹوئیٹر استعمال کر نے والے ہزاروں پاکستانی جوان شینا وترا کی تصاویر دیکھ کر ان کے عشق میں مبتلا ہو گئے. فوٹو: جمال خورشید
MIRPUR:
تھائی لینڈ کی خوبرو وزیر اعظم کا دورہ پاکستان سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی غیر ملکی شخصیت کی پاکستان آمد پر نوجوان نسل کی بے پناہ دلچسپی،ین لک شینا وترا آج دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گی۔
سوشل میڈیا پر شینا وترا کی اسلام آباد آمد کے حوالے سے دلچسپ تبصرے اور ریمارکس دیے جا رہے ہیں، فیس بک اور ٹوئیٹر استعمال کر نے والے ہزاروں پاکستانی جوان ان کی تصاویر دیکھ کر ان کے عشق میں مبتلا ہو گئے، ہزاروں نے ان کی تصاویر اپ لوڈ کر لیں،ایک صارف نے اپنے دلچسپ ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ''اللہ تھائی وزیر اعظم کی پاکستان آمد پرخیر کرے، ان کی عصمت اور پاکستان کی عزت رکھے'' یہ امر قابل ذکر ہے کہ تھائی وزیراعظم کے بھائی اور سابق وزیر اعظم تھاکسن شینا وترا سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے انتہائی قریبی دوستوں میں سے ہیں، تھاکسن شینا وتراکی حکومت کرپشن کے الزامات میں برطرف کی گئی تھی۔