شمعون عباسی کی فلم ’’گدھ‘‘ مکمل جلد نمائش ہوگی
معروف اداکارو ہدایتکار شمعون عباسی کی پہلی فلم ’’گدھ‘‘ کی تکمیل ہوچکی ہے۔
شمعون عباسی کا کہنا ہے کہ فلم بین انکی فلم کو ضرور پسند کریں گے. فوٹو :فائل
ٹیلی ویژن کے معروف اداکارو ہدایتکار شمعون عباسی کی پہلی فلم ''گدھ'' جو طویل عرصہ سے زیر تکمیل تھی اب مکمل ہوچکی ہے جس کی نمائش کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں۔
شمعون عباسی کا کہنا ہے چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر فلم کی نمائش میں تاخیر ضرور ہوئی ہے لیکن جب یہ فلم سنیما کے اسکرین تک پہنچی گی تو فلم بین اسے ضرور پسند کریں گے،انھوں نے کہا کہ میرے والد زبیر عباسی (مرحوم) نے ملک کی موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھ کر لکھی تھی جو اس دور کی عکاسی کرتی ہے اس فلم کو حقائق سے قریب رکھنے اور اسے عوام کے مزاج کے مطابق فلمبند کرنے کی کوشش ہے یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،انھوں نے کہا کراچی میں سب سے پہلے میں نے ٹیلی ویژن انڈسٹری کے بعد فلم بنانے کا فیصلہ کیا تھا اور اب بہت سے لوگ اس طرف آچکے ہیں جوخوش آئند بات ہے۔