ٹنڈو باگو میں گیسٹرو پھیل گیا بچہ جاں بحق درجنوں افراد اسپتال داخل
گائوں جمعہ شیدی کے 17 بچے مرض میں مبتلا، ملیریا کے مریضوں کی تعداد بھی بڑھ گئی، 10 سال سے اسپرے نہیں کرایا گیا، شہری
منگل کے روز ٹنڈوباگو کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں گیسٹرو کے60 سے زائد اور ملیریا کے150 سے زائد مریض لائے گئے. فوٹو: فائل
ٹنڈوباگو کے قریب یونین کونسل سعید پور کے گاؤں جمعہ شیدی میں گیسٹرو کے باعث 4 سالہ بچہ ذوالفقار علی شیدی جاں بحق ہوگیا ۔
جبکہ مذکورہ گاؤں کے 17 بچے گیسٹرو کے مرض میں مبتلا ہیں۔ واضح رہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد تحصیل ٹنڈوباگو میں گیسٹرو اور ملیریا کے مرض میں اضافہ ہوا ہے، منگل کے روز ٹنڈوباگو کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں گیسٹرو کے60 سے زائد اور ملیریا کے150 سے زائد مریض لائے گئے جن میں مرد خواتین اور بچے شامل تھے، دوسری جانب تحصیل کی تمام یونین کونسلوں میں گزشتہ 10برسوں سے مچھروں سے بچاؤ کا اسپرے نہیں کرایا گیا۔
2011کی تباہ کن بارشوں میں ضلع بدین میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد ملیریا کے مرض میں مبتلا ہوگئے تھے اور حکومت سندھ اور محکمہ صحت نے ہنگامی بنیادوں پر ملیریا کے مریضوں کا علاج کیا تھا، تاہم مچھروں کے خاتمے کا اسپرے نہیں کرایا گیا علاقے میں مچھروں کی بہتات سے ملیریا کے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔