گلابی سنڈی کا حملہ ہزاروں ایکڑ رقبے پر کپاس کی فصل تباہ

کاشت کاروں کو کروڑوں کے نقصان کا سامنا، موثر اقدامات نہ کیے جانے کے باعث سنڈی نے دیگر فصلوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا

سنڈی کے خاتمے کیلیے موثر اقدامات نہ کیے جانے پر فصل کو تباہ کرنے والا یہ کیڑا تیزی سے دیگر فصلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔ فوٹو: فائل

کپاس کی فصل پر گلابی سنڈی کا حملہ، ہزاروں ایکڑ رقبے پر کپاس کی فصل تباہ، آبادگاروں کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا۔

تفصیلات کے مطابق شادی لارج، کھوسکی اور گرد و نواح میں کپاس کی فصل پر گلابی سنڈی حملہ آور ہو گئی ہے جس سے ہزاروں ایکڑ رقبے پر کاشت کی گئی کپاس کی فصل تباہ ہو گئی ہے۔ سنڈی کے خاتمے کیلیے موثر اقدامات نہ کیے جانے پر فصل کو تباہ کرنے والا یہ کیڑا تیزی سے دیگر فصلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔




علاقے کے آبادگاروں مرید خان خٹک، محمد الیاس راجپوت، راجہ اظہر و دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ گلابی سنڈی پر کوئی بھی زرعی ادویہ اثر نہیں کرتی اور اس کے حملے میں بڑے پیمانے پر کپاس کی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے صوبائی وزیر زراعت سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Load Next Story