بلدیاتی بل کی منظوری پیپلز پارٹی آج ریلی نکالے گی

ضلع کونسل سے پریس کلب تک ریلی کے اختتام پرمٹھائی بھی تقسیم کی جائے گی

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بل سے قبل اسمبلی میں اور اسمبلی سے باہر صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کے مشوروں کو شامل کرنے سے پی پی کی عوام دوست پالیسی مزید مستحکم ہوئی ہے. فوٹو: فائل

سندھ اسمبلی سے بلدیاتی بل کی منظوری کی خوشی میں پی پی ضلع حیدرآباد آج (بدھ) صبح11 بجے ضلع کونسل سے پریس کلب تک ریلی نکالے گی۔

جس کے اختتام پر مٹھائی بھی تقسیم کی جائے گی۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر فشریز اینڈ لائیو اسٹاک جام خان شورو، سابق صوبائی وزیر زاہد علی بھرگڑی، پی پی ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری سید فیاض شاہ، نائب صدر امان اللہ سیال، جبار خان، علی محمد سہتو اور آفتاب خانزادہ نے سندھ اسمبلی سے بلدیاتی نظام کے بل کی منظوری کو جمہوریت کی فتح اور سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کی نچلی سطح پر ترقی کے لیے ایک اہم قرار دیا ہے۔




مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بل پاس کرنے سے قبل اسمبلی میں اور اسمبلی سے باہر صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کے مشوروں کو شامل کرنے سے پی پی کی مفاہمتی اور عوام دوست پالیسی مزید مستحکم ہوئی ہے جس پر عمل کر کے پیپلز پارٹی صوبے کے لوگوں کے لیے ترقی کے میدان میں انقلاب لانا چاہتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پی پی اپنے قول اور فعل میں نہ صرف ہر وقت ثابت قدم رہی ہے بلکہ ملک و قوم کے لیے عملی طور پر بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ پیپلز پارٹی کا عوام سے نہ ختم ہونے والا رشتہ قائم ہے اور قائم رہے گا جس کو نہ تو ماضی میں کوئی جابر توڑ سکا اور نہ توڑ سکے گا۔
Load Next Story