- عامر جمال کا ورکشائر کے ساتھ معاہدہ، ٹی 20 بلاسٹ بھی کھیلیں گے
- پٹرولیم سیلرز ایسوسی ایشن نے پمپس بند کرنیکی دھمکی دیدی
- سیلز سسٹم تنصیب میں تاخیر پر ان پُٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ میں کمی
- نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیر خزانہ
- 2023 میں پاکستان کو 2.35 ارب ڈالر فراہم کیے، ایشیائی بینک
- بجلی مزید 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
- روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس، مارچ تک ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر ریکارڈ
- پٹرول، ڈیزل سستا ہونے کا امکان
- اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
- غزوۂ احد ایک معرکۂ عظیم
- موت کو سمجھے ہےغافل اختتامِ زندگی۔۔۔ !
- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی20 سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
ماہر نفسیات کا پلیئرزکی ذہنی پختگی پر کام شروع
ماہر نفسیات نے انگلینڈ میں بھی کھلاڑیوں کی ذہنی پختگی پر کام شروع کر دیا، تیمور علی خان کو سیشنز کے ساڑھے چار ہزار ڈالرز ادا کیے جائیں گے، وہ لندن میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہی قیام پذیر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں ماہر نفسیات تیمور علی خان نے پاکستانی اسکواڈ کو جوائن کر لیا ہے، بدھ کو ٹریننگ سیشن کے دوران بھی وہ کھلاڑیوں کے ساتھ رہے، ذرائع نے بتایا کہ انگلینڈ میں ہی رہائش پذیر تیمور منگل کی شب ٹیم ہوٹل پہنچے، وہ انگلینڈ سے سیریز کے دوران پلیئرز کے ہمراہ ہی رہیں گے،اگر اس دوران ان کی کام سے مینجمنٹ متاثر ہوئی تو ورلڈکپ کیلیے بھی روک لیا جائے گا، گذشتہ روز کاؤنٹی گراؤنڈ کینٹ میں تیمور کرکٹرز کو ٹریننگ کرتے دیکھتے رہے، اس دوران انھوں نے ذہنی پختگی کے حوالے سے مشورے بھی دیے، آئندہ چند روز میں وہ کھلاڑیوں کے ساتھ انفرادی سیشنزکریں گے، واضح رہے کہ اسلام آباد کی نمائندگی کرنے والے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر تیمور علی خان قومی ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود کے قریبی دوست ہیں۔
ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کی طرح ان کا تعلق بھی برطانیہ سے ہی ہے، ان کی اہلیہ ایک پاکستانی اسٹار کرکٹر کی ایجنٹ ہیں، اس جوڑی کی ایک ٹریول ایجنسی بھی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کرکٹ بورڈ انگلینڈ سے سیریز میں بھی تیمور علی خان کو ساڑھے چار ہزار ڈالر ہی معاوضہ دے گا، اس سے قبل یو اے ای میں آسٹریلیا سے میچز کے دوران بھی انھیں اتنی ہی رقم ملی، البتہ مشوروں کا کھلاڑیوں نے خاطرخواہ اثر نہیں لیا اور ٹیم پانچوں ون ڈے میچز ہار گئی تھی، بورڈ حکام کا خیال ہے کہ ورلڈکپ سے قبل ماہر نفسیات کے سیشنز ٹیم کو مدد فراہم کریں گے، پلیئرز کا اپنی صلاحیتیوں پر اعتماد بڑھے گا جبکہ وہ حریف پلیئرز سے مرعوب ہوئے بغیر اپنی بہترین کارکردگی دکھا سکیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔