عالمی بینک پاکستان کورواں مالی سال کیلیے ڈیڑھ ارب ڈالردیگا

ورلڈبینک کے وفدکی وزیرخزانہ اسحق ڈارسے ملاقات،اقتصادی تعاون کی یقین دہانی

ورلڈبینک کے وفدکی وزیرخزانہ اسحق ڈارسے ملاقات،اقتصادی تعاون کی یقین دہانی. فوٹو: فائل

عالمی بینک نے ن لیگ کی حکومت کو رواں مالی سال کیلیے اقتصادی پالسیوں میں مدد کرنے کیلیے ڈیڑھ ارب ڈالر کا پروگرام فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

بدھ کو وزارت خزانہ کیطرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے عالمی بینک کے نائب صدرمسٹر فلپ لی ہوئریونے وفد کے ہمراہ وزیر خزانہ اسحق ڈار سے ملاقات کی اورموجودہ حکومت کیطرف سے ملکی معیشت کومستحکم بنانے اورترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلیے اٹھائے جانیوالے اقدامات کو سراہا۔




انھوں نے کہاکہ اب عالمی بینک موجودہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کوسپورٹ کرنے کیلیے رواں مالی سال میں ڈیڑھ ارب ڈالر کا پروگرام فراہم کرنے کیلیے تیار ہے۔ وزیرخزانہ اسحق ڈار نے اپنی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے حوالے سے عالمی بینک کے وفد کوبریفنگ دی۔

Recommended Stories

Load Next Story