گوانانا موجیل میں کراچی کے شہری احمد ربانی بھی قید

امریکی قیدخانے گوانتا ناموبے میں 6 پاکستانی قید ہیں۔ ان میں سے محمد ربانی واحد پاکستانی ہیں جو بھوک ہڑتال پر ہیں۔

امریکی قیدخانے گوانتا ناموبے میں 6 پاکستانی قید ہیں۔ ان میں سے محمد ربانی واحد پاکستانی ہیں جو بھوک ہڑتال پر ہیں۔ فوٹو : فائل

RAWALPINDI:
گوانتاناموبے میں دہشتگردی کے الزام میں بھوک ہڑتال کرنے والے قیدیوں میں کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک پاکستانی شہری احمد ربانی بھی شامل ہیں۔


انھوں نے اپنی آپ بیتی قیدیوں کے حقوق کیلیے سرگرم تنظیم ریپریو کو بتائی ہے۔ بی بی سی کو ان کی کہانی کی کاپی موصول ہوئی ہے جس کے مطابق انھوں نے کہا کہ میں قسم کھاتا ہوں کہ میں نے کچھ بھی غلط نہیں کیا۔ ایک افسر نے مجھے بتایا کہ مجھے سزا دی جائے گی تو میں نے دریافت کیا کہ مجھے کس بات کیلیے سزا دی جا رہی ہے؟ اس نے محض اتنا جواب دیا کہ مجھے نہیں معلوم۔

امریکی قیدخانے گوانتا ناموبے میں 6 پاکستانی قید ہیں۔ ان میں سے محمد ربانی واحد پاکستانی ہیں جو بھوک ہڑتال پر ہیں۔ یہ احتجاج ان قیدیوں کے صبر کے پیمانے کے لبریز ہونے کی نشانی ہے جنھیں نہ تو ان کا جرم بتایا جا رہا ہے اور نہ ہی ان کیخلاف عدالتی کارروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ محمد ربانی نے بتایا مجھے ستمبر 2002ء میں کراچی میں میرے مکان سے پکڑا گیا کیونکہ میں ماضی میں جن لوگوں کے پاس ملازم تھا حکام کو ان پر شک تھا۔ میں شادی شدہ ہوں اور میرے تین بچے ہیں۔
Load Next Story