برطانیہ کا مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشتگرد قرار دینے کا خیر مقدم
دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیں، ترجمان برطانوی دفتر خارجہ
اقوام متحدہ کے اس اقدام سے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام پیدا ہوگا۔ ترجمان برطانوی دفتر خارجہ
برطانیہ نے اقوام متحدہ کی جانب سے مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لیے مدد ملے گی۔
ایکسپریس نیوز کے نمائندے کے مطابق ترجمان برطانوی دفتر خارجہ نے مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ ایسے گروہوں کے خلاف کارروائی کی حمایت جاری رکھے گا اور اقوام متحدہ کا یہ قدم جنوبی ایشیاکے خطے میں امن واستحکام کے لئے ایک مثبت پیش رفت ہے۔
ترجمان برطانوی دفتر خارجہ کا پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کو روکنے کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں اور برطانیہ امن کے لیے اٹھائے گئے ہر اقدام کی حمایت جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ یکم مئی کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 1267 پابندی کمیٹی نے کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے ان کے اثاثے منجمد اور اُن پر سفری پابندیاں عائد کردی تھیں۔