شریف برادران پہلے کی طرح بھاگ گئے تو انہیں نقصان ہوگا مولابخش چانڈیو

شہباز شریف کا جانا اور بڑے میاں صاحب کا یہاں رہ جانا، مجھے ڈرہے ان کی سیاست مشکوک ہو جائے گی،مولا بخش چانڈیو

(ن) لیگ باوقار انداز میں سیاست کرے گی تو اچھی بات ہو گی،مولا بخش چانڈیو، فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے مرکزی ترجمان مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ شریف برادران پہلے کی طرح بھاگ گئے تو انہیں نقصان ہوگا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سینٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ شہباز شریف کا جانا اور بڑے میاں صاحب کا یہاں رہ جانا مجھے ڈر ہے ان کی سیاست مشکوک ہو جائے گی، شریف برادران پہلے کی طرح بھاگ جائیں گے اور اپوزیشن کے ساتھیوں کو اعتماد میں نہیں لیں گے تو ان کو نقصان ہو گا۔


یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی جگہ رانا تنویر پی اے سی کے چیئرمین نامزد

مولابخش چانڈیو نے کہا کہ نواز شریف نے خدا خدا کر کے (ن) لیگ کو سیاسی پارٹی بنایا اب اگر پھر وہی رویہ اپنایا گیا تو اس طریقے سے ان کا سارا بیانیہ مشکوک ہو جائے گا، (ن) لیگ باوقار انداز میں سیاست کرے گی تو اچھی بات ہو گی۔

ترجمان نے کہا کہ میں پریشان ہوں کہ اچانک ایسا کیا ہو گیا کہ شہبازشریف نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سیٹ چھوڑ دی حالانکہ لڑلڑ کر تو پی اے سی کی سیٹ کی حاصل کی تھی، ہمیں اس اقدام پر تحفظات ہیں، اس طریقے سے (ن) لیگ کا سارا بیانیہ مشکوک ہو جائے گا۔
Load Next Story