صومالیہ سویڈن کی خاتون سیاستداں کے اغوا کی کوشش مترجم اور گارڈ سمیت3افراد ہلاک

سویڈن کی خاتون سیاستدان این صردرسیفی لیوکو صومالیہ میں اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔

جس میں خاتون زخمی جبکہ ان کے ساتھ موجودمترجم اورگارڈ سمیت3 افراد ہلاک ہوگئے۔فوٹو : فائل

سویڈن کی حزب اختلاف کی پارٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون سیاستدان این صردرسیفی لیوکو صومالیہ میں اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔


جس میں خاتون زخمی جبکہ ان کے ساتھ موجودمترجم اورگارڈ سمیت3 افراد ہلاک ہوگئے۔ صومالیہ کے خبررساں ادارے کے مطابق این لیوصومالیہ یونیوررسٹی میں لیکچر دینے کے بعدواپس جا رہی تھیں کہ 4مسلح افرادنے ان پرحملہ کردیا۔ حملہ آوروں کا مقصد این لیوکو اغواکرنا تھااس لیے وہ اس حملے میں معمولی زخمی ہوئیں تاہم ان کیساتھ موجودباقی 3افراد ہلاک ہوگئے۔ حملے میں ایک راہگیرخاتون بھی زخمی ہوئی۔
Load Next Story