پشاور کے بی آر ٹی منصوبے نے ایک اور محنت کش کی جان لے لی

واقعہ رینگ روڈ اور چارسدہ روڈ کے وسط میں کام کرنے کے دوران پیش آیا، بی آر ٹی حکام

واقعہ رینگ روڈ اور چارسدہ روڈ کے وسط میں کام کرنے کے دوران پیش آیا، بی آر ٹی حکام ،فوٹو: فائل

بس ریپڈ ٹرانسپورٹ (بی آر ٹی) منصوبے پر کام کرنے کے دوران مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں زیر ِ تعمیر بی آر ٹی منصوبہ جیسے جیسے تاخیر کا شکار ہورہا ہے اس کی لاگت میں اضافے کے ساتھ ساتھ جانی نقصانات بھی بڑھ رہے ہیں، گزشتہ دنوں بسوں کی ٹیسٹ ڈرائیو کے دوران ٹکر سے خاتون کے جاں بحق ہونے کے حادثے کے بعد آج ایک مزدور جان سے گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بی آر ٹی بس کی ٹکر سے خاتون جاں بحق


پولیس کا کہنا ہے کہ رینگ روڈ اور چارسدہ روڈ کے وسط میں سائیکل ٹریک پر لوہے کے گاڈر منتقلی کے دوران کرنٹ لگنےسے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت منیر حسین کے نام سے ہوئی ہے جو جہلم کا رہائشی ہے۔

واقعے پر بی آر ٹی حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق مزدور منصوبے کی کمپنی کے ٹھیکدار کے ساتھ کام کرتا تھا۔

Load Next Story