برنس روڈ کے مٹکے دہی بڑے گاہکوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

دہی بڑوں کو مونگ کی دال اور خاص مصالحوں سے تیار کیاجاتا ہے، محمد سلیم

60 سال سے پاکستانی پرچموں سے مزین مٹکوں میں دہی بڑے فروخت کیے جاتے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

برنس روڈ کے مشہور دل بہار دہلی پاکستانی میٹھے دہی بڑے ماہ صیام کی منفرد سوغات ہیں جب کہ دہی، مونگ کی دال ،دودھ اور کریم کی آمیزش سے تیار ہونے والے دہی بڑے رمضان المبارک میں گاہکوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔

شہر کے قدیم اور گنجان آباد علاقے برنس روڈکو چٹ پٹے پکوانوں کا مرکز سمجھا جاتاہے،ماہ مقدس کے دوران برنس روڈ پر لب سڑک واقع دہلی کے پاکستانی دل بہار دہی بڑوں کی دکان پر خریداری عروج پر دکھائی دیرہی ہے، مشہورمٹکا دہی بڑوں کی دکان پر افطار سے کئی گھنٹے قبل ہی خریداروں کا تانتا بندھ جاتا ہے۔

میٹھے دہی بڑوں سے بھرے قومی پرچموں مزین دوجہازی سائز مٹکے پیدل اور گاڑی میں سوار افراد کے قدم روک لیتے ہیں، کئی شہریوں کو تو دہی بڑوں کا منفرد چٹخارہ اس بات پر مجبور کردیتا ہے کہ وہ دور دراز کا فاصلہ طے کرکے برنس روڈ پہنچے، ان دہی بڑوں کو فروخت کرنے والے۔


دکاندار محمد سلیم کا کہناہے کہ برصغیر پاک وہند کی تقسیم سے پہلے ان کے پرکھوں کی دہلی کے مرکزی بازار میں دکان ہواکرتی تھی،تقسیم کے بعد ان کے آباو اجداد کے ساتھ یہ ذائقہ بھی منتقل ہوا،اب آباؤ واجداد کا یہ ہنر سب بھائیوں نے سیکھ کر اپنا لیا ہے۔

محمد سلیم کے مطابق فجر کے بعد تیاری شروع ہوتی ہے،شام 4 بجے فروخت کا سلسلہ شروع ہوتا ہے،جو سحری سے کچھ دیر قبل تک جاری رہتا ہے، ان دہی بڑوں کو مونگ کی دال اورد یگر مصالحہ جات کے ذریعے ایک خاص طریقے سے تیار کیا جاتاہے،جسے لذیذ بنانے کے لیے دودھ اور کریم کی آمیزش بھی ہوتی ہے،جبکہ گھروں میں تناول کرنے سے پہلے اس میں چٹ پٹامصالحہ اورپاپڑی اس کی لذت کودوبالا کردیتے ہیں۔

 
Load Next Story