آرمی چیف کا سینٹرل آرڈننس ڈپو راولپنڈی کا دورہ

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف شعبے دیکھے، پرانے سامان کو دوبارہ قابل استعمال بنانے پر سی او ڈی کے کردار کو سراہا


Numainda Express May 08, 2019
جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف شعبے دیکھے، پرانے سامان کو دوبارہ قابل استعمال بنانے پر سی او ڈی کے کردار کو سراہا۔ فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سینٹرل آرڈننس ڈپو راولپنڈی کا دورہ کیا اور سی او ڈی کے مختلف شعبے دیکھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پرانے سامان کو دوبارہ قابل استعمال بنانے پر سی او ڈی کے کردار کو سراہا، چیف آف لاجسٹک اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کوبی لائنز راولپنڈی میں آرمی پبلک اسکول کا بھی افتتاح کیا، اسکول میں 1200 طلبا کی گنجائش ہے۔

 

مقبول خبریں