مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسزکے ہاتھوں ایک اورکشمیری نوجوان شہید
شہادت کے باوجود بھارتی فورسزکا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے، کے ایم سی
بھارتی فورسزکی جانب سے فائرنگ سرچ آپریشن کے دوران کی گئی: فوٹو: فائل
ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران ایک اورکشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع شوپیاں کے علاقے امیش پورہ میں قابض بھارتی فورسزکے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ سے ایک اورکشمیری نوجوان کوشہید کردیا۔
شہادت کے باوجود بھارتی فورسزکا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے جب کہ ضلع بھرمیں قابض فورسزکی بربریت کے خلاف مظاہرین سراپا احتجاج ہیں۔
دوسری جانب پولیس نے مزید دونوجوانوں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے جوادھم پورمیں برماہ نالہ میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے اورجان کی بازی ہارگئے۔ دونوں نوجوانوں کی شناخت 22 سالہ روہت اور 20 سالہ سورج کے نام سے ہوئی ہے۔