اسلام آباد ایئرپورٹ پر نایاب مکڑیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ٹیرنٹولا مکڑیاں کینسر کے مرض کی ادویات میں استمال کی جاتی ہیں،کسٹم حکام

مکڑیوں کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کیا جائے گا، کسٹم حکام فوٹو: فائل

کسٹم اہلکاروں نے کینسر کے ادویات میں استعمال کی جانے والی نایاب نسل کی مکڑیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔


نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹم اہلکاروں نے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے آنے والے عثمان خان نامی مسافر کے سامان سے ٹیرنٹولا نسل کی مکڑیاں برآمد کرلیں۔

کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ عثمان خان نے یہ مکڑیاں چین سے خریدیں تھیں، یہ مکڑیاں کینسر کے مرض کی ادویات بنانے میں استعمال کی جاتی ہیں۔ مکڑیوں کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کیا جائے گا۔
Load Next Story