مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی جارحیت سے مزید 8 کشمیری شہید

ویب ڈیسک  جمعرات 16 مئ 2019
علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے: فوٹو: فائل

علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے: فوٹو: فائل

 سری نگر: ضلع پلواما اور بارہ مولہ میں بھارتی فورسز نے ایک بار پھر ظلم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیرکے ضلع پلواما میں ایک بارپھر نام نہاد آپریشن کی آڑمیں کئی کشمیریوں کو شہید کردیا جن میں نصیر پنڈت، عمر میر، خالد احمد اور دیگر کو شہید جب کہ ایک گھر کو نذر آتش کردیا۔

واقعے کے بعد نوجوانوں کی بڑی تعداد فورسز کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی ضلع بھر میں کشمیریوں کا شدید احتجاج جاری ہے۔ بھارتی فورسزکی جانب سے علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا جب کہ انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

دریں اثنا ضلع بارہ مولہ میں 13 مئی کو بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا کشمیری نوجوان بھی چل بسا۔ دوسری جانب فورسزکی جانب سے ضلع ڈوڈا کے علاقے بھدیرواہ میں بھی نوجوان نعیم شاہ کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا، جس کے بعد علاقے میں بھارتی فورسزنے کرفیو نافذ کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔