اسلامیہ کالج میں طلبا نقل کرانیوالوں پر ٹوٹ پڑے امتحانی کاپیاں اور پرچے پھاڑ دیے
تصادم سے کالج میدان جنگ بن گیا، طالبعلموں کے احتجاج کے باعث ایم اے جناح روڈ اور اطراف میں ٹریفک جام ہوگیا
اسلامیہ کالج میں ٹیکنیکل بورڈ کے پرچے کے دوران تصادم کے بعدسڑک پراحتجاج کرنے والے طلبا آنسو گیس کے شیل سے بچنے کے لیے بھاگ رہے ہیں. فوٹو: محمد ثاقب/ ایکسپریس
اسلامیہ کالج میں طلبا نقل کرانے والوں پر ٹوٹ پڑے، طلبا نے کمرہ امتحان میں کاپیاں اور پرچے پھاڑدیے جبکہ سڑک پر احتجاج کیا۔
مظاہرے کے دوران طلبا نے شدید نعرے بازی کی، پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر لاٹھی چارج کیا اورآنسو گیس مارکرطلبا کو منتشر کیا، اس دوران متعدد طلبا کو حراست میں بھی لیا گیا،تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹرز میں اسلامیہ کالج میں گزشتہ روز ٹیکنیکل بورڈ کے پیپر کے دوران طلبا دیگر امیدواروں کو نقل کرانے والوں پر ٹوٹ پڑے اس دوران دونوں جانب سے لاتوں ، گھونسوں اور لاٹھیوں کا آزادانہ طور پر استعمال کیا گیا ، ہنگامہ آرائی کے دوران کمرہ امتحان میں امتحانی کاپیاں اور پرچے پھاڑ دیے گئے ،تصادم کے باعث کالج میدان جنگ بن گیا۔
اسی دوران طلبا کالج کی عمارت سے باہر نکل آئے اور سڑک پر احتجاج کیا، جمشید کوارٹرز پولیس کا کہنا ہے کہ کالج انتظامیہ کی جانب سے انھیں مطلع کیا گیا جس پر پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ، اس دوران پولیس نے طلبا کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی ، مظاہرین کی جانب سے بھی پولیس پر پتھرائو کیا گیا ، ہنگامہ آرائی کے باعث سڑک ٹریفک کے لیے بند ہوگئی ، لاٹھی چارج کی وجہ سے متعدد طلبا زخمی ہوئے جبکہ کئی کی حالت غیر ہوگئی ، اس دوران کئی گھنٹے تک پولیس اور طلبا کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا ۔
پولیس نے پکڑ دھکڑ شروع کی اور آنسو گیس کی شیلنگ کے بعد کئی طلبا کو حراست میں لے لیا ، بعدازاں کئی گھنٹے بعد سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ، ہنگامہ آرائی کے باعث جمشید کوارٹرز ، ایم اے جناح روڈ ، کشمیر روڈ اور پریڈی اسٹریٹ سمیت متصل دیگر علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔