نواب شاہ یعقوب قادری کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ہڑتال
سنی تحریک کی اپیل پر مختلف کاروباری مراکز بند، ٹائر جلائے گئے، ایک درجن افراد گرفتار
سچل بازار اور کچہری روڈ پر نامعلوم افراد نے ٹائر نذر آتش کیے۔ فوٹو: پی پی آئی/ فائل
سنی تحریک کی جانب سے شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، ٹائر نذر آتش، مولانا یعقوب قادری کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ، سنی تحریک کے ایک درجن کارکن گرفتار کرلیے گئے۔
پولیس نے زبردستی دکانیں کھلوائیں، سنی تحریک کا الزام۔تفصیلات کے مطابق جماعت اہلسنت کے مرکزی رہنما مولانا محمد یعقوب قادری کے قتل میں نامزد ملزمان کی عدم گرفتاری پر سنی تحریک نے نواب شاہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اپیل کی تھی جس پر مون بازار، کچہری روڈ، چکرہ بازار، اسٹیشن روڈ، ٹرنک مارکیٹ، مارکیٹ روڈ اور دیگر علاقے بند رہے جبکہ لیاقت مارکیٹ اور کلاتھ مارکیٹ زبردستی بند کرانے پر پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔ سچل بازار اور کچہری روڈ پر نامعلوم افراد نے ٹائر نذر آتش کیے۔ جبکہ مختلف علاقوں میں شر پسندوں نے ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلادیا۔
دوسری جانب جماعت اہلسنت کے ضلعی صدر صوفی سلیم، اسلم نوری، ڈاکٹر خوشی محمد خضری، اشرف سلطانی، سنی تحریک نواب شاہ کے حافظ مقصود اور دانش قادری نی الزام عائد کیا کہ نواب شاہ پولیس نے ہڑتال ناکام بنانے کی بھرپور کوشش کی اور زبردستی مارکیٹ کھلوائی اور سنی تحریک کے ایک درجن کارکنوں کو گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی مذمت کرتے ہیں۔