ہندو ووٹرز کی خوشنودی کیلیے مودی کے یوگی بننے کے ڈھونگ پر اپوزیشن کی کڑی تنقید

مودی کے لیے ہندوؤں کے اہم مقام کیدرناتھ مندر میں ’ریڈ کارپٹ‘ بچھایا گیا جس پر کڑی تنقید اور احتجاج کیا گیا

مودی نے ہندوؤں کے مقدس غار میں تپیسیا بھی کی۔ فوٹو : ٹویٹر

NEW YORK:
وزیراعظم نریندرا مودی ہندو ووٹرز کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے کیدرناتھ مندر پہنچ گئے اور ایک غار میں یوگیوں کی طرح کئی گھنٹے خاموش بیٹھے رہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو اپوزیشن جماعت کانگریس اور دیگر جماعتوں کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا ہے تاہم اس بار معاملہ سنگین اور کسی حد تک حساس بھی ہے۔

وزیراعظم مودی انتخابات کے آخری اور سب سے اہم مرحلے سے محض 24 گھنٹے پہلے اترکھنڈ کے 2 روزہ دورہ پر پہنچے اور ہندو ووٹرز کی خوشنودی کیلیے ہمالیہ سلسلے میں واقع ہندو دیوتا شیوا کے کیدرناتھ مندر بھی گئے اور پوجا پاٹ کی۔




شاہانہ مزاج رکھنے والے مودی جہاں سفارتی آداب بھول جاتے ہیں ویسے ہی مندر کی روایات کو بھی پس پشت ڈال دیا اور کیدرناتھ مندر تک 'سرخ قالین' پر چلتے ہوئے گئے حالانکہ یہ وہ مقام ہے جہاں ہندو احتراماً اپنے جوتے تک اتار دیتے ہیں۔



وزیراعظم مودی نے کیدر ناتھ مندر کے قریب ہندوؤں کے ایک مقدس غار میں روایتی لباس پہنے تپیسیا بھی کیا اور گیان لیا، وہ کئی گھنٹوں تک یوگیوں کی طرح آنکھیں بند کیئے اور کوئی حرکت کیئے بغیر خاموش بیٹھے رہے۔



اپوزیشن جماعتوں نے مودی کی اس حرکت کو ڈھونگ اور ڈرامہ قرار دیتے ہوئے آڑے ہاتھوں لیا اور مودی پر مندر کے تقدس کی پامالی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ شیوا کا سچا پجاری اپنی انا کو قربان کرتا ہے نا کہ ریڈ کارپٹ پر مندر جاتا ہے۔
Load Next Story