اسٹیٹ بینک نے شرح سود بڑھا کر 12.25 فیصد کردی

ویب ڈیسک  پير 20 مئ 2019
پالیسی ریٹ 12.25 فیصد مقرر کردیا گیا، اسٹیٹ بینک

پالیسی ریٹ 12.25 فیصد مقرر کردیا گیا، اسٹیٹ بینک

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 1.5 فیصد اضافہ کردیا جس کے بعد پالیسی ریٹ 12.25 فیصد ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک نے آئندہ 2 ماہ کے لیے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نئی پالیسی میں اسٹیٹ بینک نے شرح سود بڑھادی، شرح سود میں 150 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پالیسی ریٹ 12.25 فیصد ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق  جولائی تا اپریل مہنگائی کی رفتار گزشتہ سال سے دگنی ہوگئی، جولائی اپریل افراط زر کی شرح 7 فیصد تک پہنچ گئی،  مالی سال 2019 میں افراط زر کی شرح 6.5 سے 7 فیصد تک رہے گی جب کہ شرح سود 12.25 فیصد مقرر کر دی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔