لاہور سے اغوا کی جانے والی 3 سالہ بچی مل گئی
اغوا کار کی ہلکی داڑھی تھی اور عمر 40 سے 45 سال کے درمیان تھی، پولیس
ملزم بچی کو مسجد میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ فوٹو:اسکرین گریب
شادباغ سے 3 سالہ بچی کو اغوا کرلیا گیا تاہم ملزم بچی کو مسجد میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
لاہور کے علاقے شاد باغ میں 3 سالہ حیبہ جنت خالہ زاد کےساتھ دکان سے چیز لینے گئی جہاں نامعلوم شخص نے بچی کو اغوا کرلیا تاہم ملزم بچی کو مسجد میں چھوڑ کر فرار ہوگیا، بچی کے اغوا کی سی سی ٹی وی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نامعلوم شخص نے حیبہ جنت کو بھائی سے الگ کیا اور بچی لے کرغائب ہوگیا جب کہ حیبہ کا کمسن بھائی بہن کے پیچھے بھاگتا رہا۔
بچی کے والد کا کہنا تھا کہ میری کسی سے دشمنی نہیں، بچی کا والد نعمان لوہے کا کاروبار کرتا ہے۔
اغوا کار کی ہلکی داڑھی تھی اوراُس نے سفید رنگ کا شلوار قمیض اور سر پر ٹوپی پہن رکھی تھی، اغوا کار کی عمر 40 سے 45 سال کے درمیان تھی۔