جنت سعود نے اپنی خوبصورت آواز میں نعت پڑھ کر لوگوں کے دل جیت لیے
یوٹیوب کے علاوہ فیس بک پر بھی جنت کے نعت پڑھنے کے انداز کو بے حد پزیرائی حاصل ہورہی ہے
یوٹیوب پراس ویڈیو کو اب تک 13 لاکھ سے زائدبار دیکھا جاچکاہے، فوٹوایکسپریس
نامور پاکستانی اداکارہ ومیزبان جویریہ سعود اوراداکار سعود کی بیٹی جنت نے عربی میں نعت کلام پاک پیش کرکے مداحوں کے جیت لیے۔
اداکارہ و میزبان جویریہ سعود اور اداکار عمران عباس یکم رمضان المبارک سے ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر ''عہد رمضان'' کے نام رمضان ٹرانسمیشن پیش کررہے ہیں۔ عہد رمضان کی خصوصی نشریات میں علمائے کرام روزے کی فضیلت بیان کرتے اور قرآن و سنت کی روشنی میں لوگوں کے مسائل حل کرتے نظر آتے ہیں۔ جب کہ شو کے دوران عمران عباس اور جویریہ اپنی خوبصورت آواز میں نعت کلام پاک بھی پیش کرتے ہیں جس سے ماحول پر وجد طاری ہوجاتا ہے۔
رمضان المبارک کے بیسویں روزے کو عہد رمضان کے دوران اداکارہ جویریہ اورسعود کی بیٹی جنت نے والدین کے ساتھ اپنی خوبصورت آواز میں عربی میں نعت کلام پاک پڑھی جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیاجارہا ہے۔ اس موقع پر شو کے میزبان عمران عباس بھی موجود تھے۔
یوٹیوب پر اس ویڈیو کو اب تک 13 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ شائقین کا کہنا ہے کہ جنت کی آواز بالکل اپنی ماں جویریہ کی طرح خوبصورت ہے۔ بہت سے لوگوں نے پوری فیملی کو شو کے دوران اتنی خوبصورت نعت پڑھنے پر داد دی۔
https://www.youtube.com/watch?v=aDVtIDxf4AE
یوٹیوب کے علاوہ فیس بک پر بھی جنت کے نعت پڑھنے کے انداز کو بے حد پزیرائی حاصل ہورہی ہے فیس بک پر اب تک اس ویڈیو کو 41 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔
[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/ExpEntertainment/videos/448224515966818/"]
واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی جنت نے رمضان ٹرانسمیشن ''عہد رمضان'' کے دوران اپنی خوبصورت آواز میں نعت کلام پاک پڑھی تھی جسے یوٹیوب پر 1.2 ملین(12 لاکھ )سے زائد بار دیکھا گیاتھا۔
https://www.youtube.com/watch?time_continue=3&v=ZmqdA-7tqko